ایمن سلیم کن خوبیوں والے شخص کو بطور شریک حیات منتخب کریں گی؟

فوٹوبشکریہ سوشل میٰڈیا

حال ہی میں شوبز ڈیبیو کرنے والی اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے شریک حیات میں پائی جانے والی خوبیوں سے متعلق باتیں شیئر کی ہیں۔

اداکارہ ایمن سلیم حال ہی میں اداکار و یوٹیوبر ارسلان نصیرکے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور پروگرام کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان کے سوال پر ان خوبیوں کا ذکر کیا جو  وہ اپنے ہونے والے شریک حیات میں دیکھنے کی خواہشمند ہیں۔

ایمن سلیم کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا شریک حیات ایماندار ، رحم دل اور عاجزی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیت ہو۔

خیال رہے کہ ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں اور  اداکارہ نے حال ہی میں پاکستان کے نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ڈرامے سے شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو کیا ہے۔


مزید خبریں :