کورونا، خاموشی سے مدد کرنے پر ٹوئنکل کھنہ کی ساتھی اداکاروں کی تعریف

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

ضرورتمند لوگوں کی خاموشی سے مدد کرنے پر بالی وڈ اداکارہ و مصنفہ ٹوئنکل کھنہ نے اداکار  ریتھک روشن اور اداکارہ ودیا بالن کو سراہا ہے۔

بھارت میں وبائی مرض کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں مریضوں کی تعداد زیادہ جب کہ وسائل انتہائی محدود ہیں۔

سنگین صورتحال کے پیش نظر معروف بھارتی شخصیات اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں، اسی ضمن میں اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے خاموشی سے لوگوں کی مدد کرنے والے اداکاروں کے لئے پوسٹ اپ لوڈ کی۔

انہوں نے ریتھک روشن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے اقدامات کو سراہا اور  پوسٹ کے کیپشن میں لکھا امید سے بڑھ کر اپنے لوگوں کی مدد کرنا، ان مشکل حالات میں کئی طرح سے لوگوں کی ضروریات کو  پورا کرنا واقعی قابل تعریف ہے۔

اس سے قبل مصنفہ نے ودیا بالن کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی تھی اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بے پناہ ٹیلنٹ کی حامل جب کہ دل اس سے بھی بڑا کیونکہ آپ رازداری سے لوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔ 


مزید خبریں :