کووڈ نیلز کیا ہیں؟

فوٹو: فائل

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو دوران بیماری تو کئی مسائل کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے لیکن مختلف تحقیقات میں بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد جسم کے کسی بھی مخصوص حصے میں منفی اثرات سے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا بھی بہت ضروری ہوتا ہے۔

اسی حوالے سے حال ہی میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے وبائی امراض کے ماہر ٹم اسپیکٹر نے ایک نئے منفی اثر کے بارے میں لوگوں کو بتایا ہے جو کہ کئی مریضوں پر تحقیق کے بعد سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ناخنوں کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے ٹم اسپیکٹر نےکورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد سے سوال پوچھا کہ کیا آپ کے ناخن اس طرح عجیب دکھائی دیتے ہیں؟

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ دن بدن وبائی مرض ختم ہونے کے بعد مریضوں میں اس طرح کے ناخن دیکھے جا رہے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناخن کس طرح بڑھنے کے بعد ایک لکیر چھوڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس کا کوئی اندرونی اثر نہیں ہو گا جیسا کہ درد وغیرہ۔

مذکورہ پوسٹ پر کئی صارفین نے اس بات سے اتفاق کیا اور بتایا کہ ان کے ناخن میں واقعی ایسی تبدیلی رونما ہوئی ہے اور وہ اس کی وجہ سے پریشان بھی ہیں۔

تاہم پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، دراصل یہ بیماری جسم کے دیگر اندرونی اعضا کی طرح ناخنوں پر بھی گہرے اثرات مرتب کرتی ہے جس کے باعث ان کی شکل میں تھوڑی سی تبدیلی ہو جاتی ہے۔

مزید خبریں :