Can't connect right now! retry

پاکستان
16 مئی ، 2021

نجی کمپنی کی ریکوڈک میں معدنی ذخائرکی تلاش کیلیے اجازت کی درخواست

بلوچستان منرل ایکسپلوریشن کمپنی کو  ایک نجی کنسورشیم کمپنی کی جانب سے صوبے کے ضلع چاغی کے علاقوں تنجیل اور ریکوڈک کے ذخائر کی ترقی کے حوالے سے ایک پیشکش موصول ہوئی ہے۔

 بلوچستان منرل ایکسپلوریشن کمپنی کو نیشنل ریسورسز لمیٹڈ ( این آر ایل) نے تنجیل اورریکوڈک کے ذخائرکی ترقی کےحوالےسے تجویز دی ہے،نجی کنسورشیم کمپنی این آر ایل میں 6 مختلف نجی صنعتی کمپنیاں شامل ہیں۔

 اعلامیے کے مطابق بلوچستان منرل بورڈ کو نجی کمپنی این آر ایل کے سی ای او شمس الدین کی تجویز کے نمایاں نکات کےحوالےسے بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ بلوچستان کا ملک کی ترقی اور معیشت میں بہت اہم کردار ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ،این آر ایل کےاس اقدام سےخطے میں ترقی کا نیا دور شروع  ہو سکتا ہے۔

کمپنی نے علاقے میں معدنی ذخائرکی تلاش کی اجازت کی درخواست کی ہے، جس پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری و چیئرمین بی ایم ای سی بورڈعبدالباسط نےاین آر ایل کی تجویز کو سراہا اور کہا کہ معاملے کا کمپنی کے ٹرانزیکشن ایڈوائزر کی جانب سےجائزہ لیاجائےگا، نیشنل ریسورسز لمیٹڈ کی تنجیل اور ریکوڈک کی ترقی سےمتعلق تجویزکو قانون کے مطابق طے کیا جائے گا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM