وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک دیرینہ تنازعات کے حل پر رضامند

وفاقی حکومت اورکے الیکٹرک کے درمیان  دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے اصول طے پاگئے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نےکہا ہےکہ یہ تنازعات اضافی بجلی سپلائی، ادائیگیوں اور سبسڈی کے طریقہ کار پر تھے۔ 

حماد اظہر نے امید ظاہر کی ہےکہ کے الیکٹرک اور وفاقی حکومت کے درمیان بجلی خریداری کے نئے معاہدے پر جلد دستخط ہو جائیں گے۔

مزید خبریں :