کراچی میں سخت گرمی کے باعث مچھلیاں اور جھینگے سطح سمندر پر آگئے

فوٹو: فائل

بحیرہ عرب میں سائیکلون کے بعد کراچی میں سخت گرمی کے باعث مچھلیاں اور جھینگے  سطح سمندر  پر  آگئے۔

ترجمان فشر فوک فورم کا کہنا ہےکہ  سائیکلون طوفان کا خطرہ ٹل گیا ہے،سخت گرمی کے باعث مچھلیاں اور جھینگے سطح سمندر پر آگئے ،ماہی گیروں کی 2کشتیوں نے منوڑہ کے قریب کھگا مچھلی کاشکار کیا۔

ترجمان کے مطابق  ماہی گیروں کی جانب سے 4لاکھ سے زائد مالیت کی مچھلی شکار کی گئی، مچھلیاں اور جھینگوں کی تعداد زیادہ تھی  تاہم تیز ہوا کے باعث زیادہ شکارنہ کر سکے۔

ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ سالوں میں ایساہوتا ہےکہ مچھلیاں اور جھینگے سمندر کی سطح پر آجائیں۔

 خیال رہےکہ سمندری طوفان کے باعث ماہی گیروں کو تین روز کے لیے گہرے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ  سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا ہے، طوفان پاکستان کی ساحلی پٹی سے دور ہو کر گزرے گا۔

مزید خبریں :