مہاتیر محمد کا وزیراعظم کو ٹیلیفون، فلسطین کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال

فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا کےسابق وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد نے ٹیلی فون کیا اور فلسطین کی سنگین صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم  آفس کے مطابق  دونوں رہنماؤں نےایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور  فلسطین کی سنگین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے مسجد اقصٰی میں معصوم نمازیوں پر حملوں اور غزہ پر فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری حملوں کو روکنے  اور معصوم شہریوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔

انہوں نے عالمی برادری سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور دو ریاستی وژن پر مبنی ایک منصفانہ اور پائیدار حل پر بھی زور دیا اور  فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔

مزید خبریں :