جرنلسٹ پروٹیکشن بل کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

شیریں مزاری کا بہت شکریہ جنہوں نے مسلسل اس بل کیلئےکوششیں کیں، وفاقی وزیراطلاعات— فوٹو:فائل 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل کل پیرکو قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ یہ ورکنگ صحافیوں کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے، جرنلسٹ پروٹیکشن بل پر ڈھائی سال لگے، بہرحال اب قانون بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کا بہت شکریہ جنہوں نے مسلسل اس بل کیلئے کوششیں کیں۔

مزید خبریں :