سونے کی قدر میں 800 روپےکا اضافہ ، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

فوٹو: فائل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قدر میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 686 روپے اضافے سے 91ہزار 950 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 17 ڈالر اضافے سے 1866 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتےکا دوسرا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 185 پوائنٹس اضافے سے 45ہزار 981 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 46ہزار 034 رہی،بازار میں آج 53 کروڑ شیئرز کے سودے 23 ارب میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے بڑھ کر 7910 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :