شہباز شریف کی عدالتی حکم پر عملدرآمد کی درخواست پر سماعت 19 مئی کو ہوگی

لاہورہائیکورٹ میں شہبازشریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

عدالتی حکم  پر عملدرآمد کی درخواست پر سماعت 19 مئی کو ہوگی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے آج شہبازشریف کی درخواست پر رجسٹرارآفس کااعتراض ختم کیا تھا جس کے بعد اسے سماعت کیلئے مقرر کیا گیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے گزشتہ روز درخواست پر اعتراض لگادیا تھا۔ شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے دلائل دیے کہ عدالت کا اختیارہے توہین عدالت کی کارروائی کرتے ہوئے سزا دے سکتی ہے۔

خیال رہے کہ شہباز شریف اپنا نام بلیک لسٹ سے نکالنے اور علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی تاہم وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

بعد ازاں شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت،عدالتی احکامات پرعمل درآمدکی درخواست کی تھی جس پر سماعت اب 19 مئی کو ہوگی۔

مزید خبریں :