آئے روز نئے نئے اسکینڈل آتے ہیں، ایسی بدترین حکومت نہیں دیکھی، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن  جکے صدر شہباز شریف  نے رنگ روڈ اسکینڈل پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ حکومت کے آئے روز نئے نئے اسکینڈل آتے ہیں، ایسی بد ترین حکومت نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی تھی لیکن موجودہ حکومت نے ملک کوتباہ کر دیا ہے۔ 

علاوہ ازیں شہبازشریف ڈسکہ الیکشن جیتنے والی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخارکی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے والد افتخارالحسن کے انتقال پر تعزیت کی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں رنگ روڈ راولپنڈی کا اسکینڈل سامنے آیا ہے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مزید خبریں :