بھارتی اداکار شیکھر سمن بھی سشانت کیلئے بول پڑے

بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ خودکشی کیس اب تک خبروں میں ہے— فوٹو:فائل  

بھارتی اداکار شیکھر سمن بھی بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کیلئے بول پڑے۔

بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ خودکشی کیس اب تک خبروں میں ہے جبکہ اس کیس کے باعث ان کے مداح اب بھی غم و غصے میں ہیں۔

سشانت سنگھ کیس میں تحقیقات خودکشی سے منشیات تک پہنچیں اور کئی صف اول کے اداکاروں و اداکاراؤں کو شامل تفتیش کیا گیا۔

اب اسی تحقیقات پر بالی وڈ اداکار شیکھر سمن نے بھی لب لشائی کی ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں شکیھر سمن کا کہنا ہے کہ ہم لڑے اور لڑتے رہے اور آج بھی سشانت سے انصاف کیلئے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سشانت کی موت کو اگلے ماہ ایک سال ہوجائے گا لیکن بدقسمتی سے کورونا کے باعث اس کا کیس دب گیا۔

خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی میں اپنے گھر مردہ  پائے گئے تھے جبکہ اس کیس کی تفتیش سی بی آئی اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو کررہے ہیں۔

مزید خبریں :