دنیا
Time 21 مئی ، 2021

موبائل فون چارج کرنےکیلیے فریج کی تار نکالی، سیکڑوں ویکسین خوراکیں ضائع

فوٹو: فائل

کرغزستان میں کورونا سے بچاؤ کی ایک ہزار  اسپوتنک ویکسین کی خوراکیں ضائع ہوگئیں۔

 خبر ایجنسی کے مطابق کرغزستان کے شہر بشکک کے سرکاری کلینک میں موبائل فون چارج کرنے کے لیے عملے کے کسی فرد نے فرج کو بند کردیا تھا جس کے باعث اس میں موجود روسی کورونا ویکسین کی ایک ہزار خوراکیں ضائع ہوگئیں۔

حکام کے مطابق خراب ہونے والی ہزار خوراکیں روس کی عطیہ کردہ ویکسین میں شامل تھیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

مزید خبریں :