دنیا
Time 22 مئی ، 2021

کورونا کا خطرہ: جرمنی نے برطانوی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی

جرمنی نے برطانوی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی، برطانیہ سے آنے والے جرمن شہریوں کو بھی منفی کورونا رپورٹ کے باوجود 2 ہفتے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

جرمنی نے گزشتہ ہفتے برطانیہ میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم سامنے آنے کے بعد برطانیہ کو خطرے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا تاہم ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز میں 160 فیصد اضافے کے بعد سفری پابندیاں عائد کی گئیں۔

پابندی کا اطلاق اتوار سے ہوگا، صرف جرمن شہری اور جرمنی میں مستقل رہائشی رکھنے والے افراد ہی ملک میں داخل ہوسکیں گے اور ان کیلئے بھی دو ہفتے کا قرنطینہ لازمی ہوگا۔

پابندی کا اطلاق ان لوگوں پر نہیں ہوگا جو برطانیہ سے کسی ٹرانزٹ فلائٹ پر جرمنی پہنچ رہے ہیں اور ائیرپورٹ سے باہر نہیں نکل رہے۔

مزید خبریں :