اینڈرائڈ نے نابینا صارفین کے لیے بہترین فیچر متعارف کروادیا

فوٹوفائل

آئی او ایس کے بعد گوگل نے بھی نابینا افراد کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف کروادیا ہے جو فون بجنے کے بعد کالر آئی ڈی کا اعلان کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق،متعارف کردہ نیا فیچر صارف کو کال آنے پرفون کرنے والے شخص کا نام کالر آئی ڈی  تک رسائی کی سہولت مہیا کرے گا ، چاہے صارف کا فون ہیڈ فون سے کنیکٹ ہو یا نہ ہو۔

زیر نظر فیچر آئی اس سے قبل آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کروایا جاچکا ہے جو فون دیکھنے سے قبل ہی صارف( خصوصی طور پر نابینا افراد ) کو مطلع کرتا ہے آیا فون کرنے والا شخص کون ہے ۔

فیچر کو قابل استعمال کیسے بنایا جائے؟

اگر آپ کو بھی گوگل کی نئی اپ ڈیٹ موصول ہوگئی ہے تو آپ درج ذیل اقدامات پر عمل کرتے متعارف کروائے گئے فیچر سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔

٭گوگل ایپ کھولیں

٭ایپ سیٹنگ میں جائیں

٭اناؤنس کالر آئی ڈی کو ٹیپ کریں

٭فیچر کے لیے وقت کا تعین کریں ، کہ آیا آپ فیچر کو ہمیشہ کے لیے فعال بنانا چاہتے ہیں یا پھر ہیڈ سیٹ استعمال کرتے وقت یا پھر نہیں۔

اب سیٹنگ کی ترتیب کے مطابق آپ کی کالر آئی ڈی فون آنے پر آپ کو فون دیکھے بغیر ہی مطلع کرے گی۔

مزید خبریں :