پی ٹی اے کی سیلولر موبائل آپریٹرز کو اہم ہدایت

فوٹو فائل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے پاکستان میں موجود تمام سم نیٹ ورکس کمپنیوں کو ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے کہ صارف کی مرضی کے بغیر اس کے فون میں کسی قسم کی ویلیو ایڈڈ خدمات فعال نہ کی جائیں۔

پی ٹی اے نے سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے صارف کو ویلیو ایڈڈ سروس کا تصدیقی پیغام یا نوٹیفکیشن لازمی بھیجیں تاکہ صارف کی رضامندی اس میں شامل ہو، بغیر رضامندی کے کسی صارف کے فون میں ویلیو ایڈڈ خدمات نہ دی جائیں۔

ہدایات میں مزید کہا گیا کہ سی ایم اوز یہ حکم جاری کرنے کے متعلق تین ہفتے میں لازمی اپنی رپورٹ جمع کروائیں۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ یہ قدم صارفین کی شکایات موصول ہونے کے بعد اٹھایا گیا ہے، صارفین کے مطابق اکثر موبائل آپریٹرز بغیر صارف کی رضامندی کے تیسری پارٹی (گیمز وغیرہ) سمیت دیگر ویلیو ایڈڈ خدمات فعال کردیتے ہیں۔

تاہم پی ٹی اے کے ٹیلی کام کنزیومر پروٹیکشن ریگولیشنز 2009 کی خلاف ورزی کے تحت ان شکایات کا فوری نوٹس لیا گیا۔ 

مزید خبریں :