28 مئی ، 2021
آج ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔
انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کی قدر آج 40 پیسے کم ہوئی ہے، رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 7پیسے مہنگا ہوا۔
کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 154 روپے 43 پیسےکا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر آج 10 پیسے کم ہوئی ہے، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 154 روپے 80 پیسےکا ہے۔