چینی باشندےکو لوٹنے والے ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل کو حادثہ، ایک ڈاکو ہلاک، 2 گرفتار

لاہور میں چینی باشندے کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل حادثےکا شکار ہوگئی، ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جب کہ دو زخمی حالت میں پکڑےگئے۔ 

ڈکیتی کا واقعہ مقامی نجی کمپنی کے ملازم چینی شہری وینگ فن کے ساتھ رائے ونڈ روڈ پر پیش آیا۔

جیو نیوز کو موصولہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ڈاکوؤں کی ہوائی فائرنگ پرکار ڈرائیور شہباز نےکار روک لی اور ڈاکو گن پوائنٹ پر چینی شہری کا بیگ اور ایک چیک چھین کر فرار ہوگئے۔

 چینی شہری کے مطابق بیگ میں 7 لاکھ روپےکی رقم تھی،پولیس نےدعویٰ کیاہےکہ ڈکیتی کےتھوڑی ہی دیر بعد تینوں ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث ملتان روڈ پر ایک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

 حادثےمیں ایک ڈاکو ہلاک جب کہ اس کے 2 ساتھی زخمی ہوگئے، پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو اسپتال منتقل کردیا۔

 مارے گئے ڈاکو کی شناخت بعد میں وسیم کے نام سے ہوئی، پولیس نے لوٹا ہوا بیگ برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی۔

مزید خبریں :