جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کا انحصار دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے، آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام کا انحصار دیرینہ تنازعات کو حل کرنے میں ہے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نےکمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اورکالج کے افسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبصرہ کیا اور دہشت گردی سے بطور قوم نبرد آزما ہونےکے عزم کا اعادہ کیا۔

 آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنےکے لیے سنجیدہ عزم درکار ہے، جنوبی ایشیا میں دیرپا امن دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے ، عالمی برادری کے تعاون سے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنےکے لیے پاک فوج  ریاستی اداروں کے ساتھ کوشاں ہے، پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنےکے لیے ہرکوشش کریں گے۔

مزید خبریں :