کھیل
Time 01 جون ، 2021

افغان کرکٹر راشد خان کی گانا گنگناتے ہوئے ویڈیو وائرل

فوٹو انسٹاگرام

افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وہ پاکستانی ڈرامے کا گانا گنگنا رہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے راشد خان نے مداحوں کیلئے پاکستانی ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کا گانا گنگنایا جس کے بعد ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

ٹوئٹر پر یہ ویڈیو ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی جب کہ کرکٹر کا یہ پوشیدہ ٹیلنٹ دیکھ کر مداح بھی حیران ہوئے اور انہوں نے راشد کی سریلی آواز کو سراہا۔

واضح رہے کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے لیگ اسپنر راشد خان پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا حصہ ہوں گے اور ابوظبی میں لاہور کو جوائن کریں گے جس کی تصدیق لاہور قلندرز کے سی او او سمین رانا نے کی ہے۔

مزید خبریں :