کھیل
Time 01 جون ، 2021

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور اسپورٹس بورڈ ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود نے وزات بین الصوبائی رابطہ  اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو خط لکھ کر اسپورٹس پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

 خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپورٹس پالیسی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے مطابقت نہیں رکھتی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پالیسی کے تحت پی ایس بی اور وزیر برائے  بین الصوبائی رابطہ  کسی بھی وقت تمام کھیلوں کی فیڈریشنز کے الیکشن کے طریقہ کار، ٹیموں کی سلیکشن پر اعتراض اٹھا کر ان پر ایڈہاک لگاسکتی ہے جو کہ انٹرنیشنل اولمپک کونسل کی چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

خط کے متن کے مطابق اگر اسپورٹس پالیسی پر نظر ثانی نہ کی گئی تو پاکستان کو ملنے والی ساؤتھ ایشن گیمز کی میزبانی بھی چھن سکتی ہے۔ 

اولمپکس ایسوسی ایشن نے پی ایس بی کی اسپورٹس پالیسی پر تحفظات کا اظہار کردیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ پاکستان سے ساؤتھ ایشن گیمز کی میزبانی چھینی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :