آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کو امن و امان کی کوششیں سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں :