نواز شریف کی جائيداد ضبطی کیخلاف دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

نواز شریف کی جائيداد ضبطی اور نیلامی کے خلاف دائر اعتراضات پر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق  وزیراعظم نواز شریف کی جائيداد ضبطی اور نیلامی کے خلاف دائر 3 اعتراضات پرفیصلہ محفوظ کیا ہے جوکہ 9 جون کو سنایا جائےگا۔

 درخواست گزاروں اسلم عزیز، اشرف ملک اور اقبال برکت نے شیخوپورہ اورلاہورکی جائیداد پر ملکیت کے دعوے کیے تھے۔

عدالت نے نواز شریف کی صاحبزادی اور  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے اعتراضات پر سماعت 8 جون کو مقرر کی ہے، مریم نواز نے چھانگلہ گلی اور مری کے گھروں کی ضبطی پر اعتراض کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :