100 انڈیکس 4 سال کی بلند ترین سطح کو چھو کر 48 ہزار 93 پوائنٹس پر بند

کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے 4 سالوں کی بلند ترین سطح 48 ہزار 434 پوائنٹس کو بھی چھوا لیکن کاروبار کے اختتام تک یہ سطح برقرار نہ رہ سکی— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 33 پوائنٹس کم ہوکر 48 ہزار 93 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے 4 سالوں کی بلند ترین سطح 48 ہزار 434 پوائنٹس کو بھی چھوا لیکن کاروبار کے اختتام تک یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔

 آج کاروبار کے اختتام پر انڈیکس کی سطح گذشتہ روز سے نیچے رہی۔ بازارمیں آج 88 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 31 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 16 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 331 ارب روپے ہوگئی ہے۔  

مزید خبریں :