زہرہ آتش فشان سیارہ کیسے بنا؟ ناسا تحقیقاتی مشن بھیج کر پتہ لگائے گا

زہرہ کی سطح پر درجہ حرارت 500 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے جو سیسہ کو پگھلانے کیلئے کافی ہے— فوٹو: رائٹرز

واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے  ناسا نے  نظام شمسی کے دوسرے سیارے زہرہ (وینس)  پر  دو نئےخلائی مشن بھجنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں مشنزکی روانگی 2028 اور2030 کےدرمیان متوقع ہے۔

ناسا کے ڈسکوری پروگرام کےتحت زہرہ  مشن پر50 کروڑ ڈالر لاگت آئےگی، مشنز کا مقصد یہ جاننا ہےکہ زہرہ آتش فشاں سیارہ کیسے بناجو اپنی سطح پرہی سیسہ پگھلانےکی صلاحیت رکھتاہے۔

خیال رہے کہ زہرہ سورج کے گرد چکر لگانے والے سیاروں میں عطارد کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جس کے بعد دنیا اور پھر مریخ ہے۔

زہرہ کی سطح پر درجہ حرارت 500 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے جو سیسہ کو پگھلانے کیلئے کافی ہے۔

مزید خبریں :