دنیا
Time 05 جون ، 2021

بھارت میں گائے اسمگلنگ کے الزام میں ایک اور مسلم نوجوان قتل

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے گائے اسمگلنگ کا الزام لگا کر ایک اور مسلم  نوجوان کو قتل کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گائے اسمگلنگ کے الزام پر مسلم نوجوانوں پر تشدد کا واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا۔

انتہا پسندوں کے تشدد سے علی گڑھ سے تعلق رکھنے والا مسلم نوجوان شیرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ واقعے میں 5 مسلم نوجوان  شدید زخمی بھی ہوئے۔

پولیس واقعے کے بعد پہنچی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک ہندو پجاری کے اقبالِ جرم کی ویڈیو سامنے آئی ہے جبکہ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ دو گروپوں کی لڑائی تھی، تفتیش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے برسراقتدار آنے  کے بعد ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلم نوجوان پر گاؤ رکھشا کے نام پر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ ایسے واقعات میں کئی افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :