دنیا
Time 08 جون ، 2021

اسپتال مالک نے تجربےکیلیے آئی سی یو میں آکسیجن کی فراہمی معطل کردی

بھارتی شہر آگرہ کے نجی اسپتال کے مالک نے تجربے کے لیے انتہائی نگہداشت یونٹ( آئی سی یو) میں 5 منٹ کے لیے آکسیجن بند کردی۔

تجربہ کرنےوالے اسپتال کے مالک کی26 مئی کو بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی، ریاستی محکمہ صحت نے واقعے کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں نجی اسپتال کے مالک کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہےکہ اس نے اپنے اسپتال میں 5 منٹ کے لیے آکسیجن بند کر کے ایک تجربہ کیا تھا جس کا مقصد یہ تھا کہ معلوم کیا جا سکےکہ کس مریض کو کتنی آکسیجن درکار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آکسیجن بند کرنےکے نتیجے میں آئی سی یو میں داخل 22 مریضوں کی حالت غیر ہوئی جب کہ اس تجربے میں کتنے افراد کی جان گئی اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :