دنیا
Time 08 جون ، 2021

مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے سے 27 افراد ہلاک

مختلف مقامات پر آسمانی بجلی زیادہ ترکھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں پر گری، رپورٹس— فوٹو:فائل

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں گزشتہ روز  آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 27 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق مختلف مقامات پر آسمانی بجلی زیادہ ترکھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں پر گری۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ریاست کے ضلع ہوگلی میں 11 مرشد آباد میں 9  افراد آسمانی بجلی گرنے کے باعث ہلاک ہوئے جبکہ ان واقعات میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب ممبئی سےکولکتہ جانے والی پروازبھی طوفان کی زد میں آئی، واقعے میں طیارے میں سوار 8 مسافر زخمی ہوئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں 2019 میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 2 ہزار 900 افرادہلاک ہوئےتھے۔

بھارت میں جون سے ستمبر کے دوران مون سون سیزن میں بجلی گرنےکے واقعات پیش آتے ہیں۔

مزید خبریں :