Can't connect right now! retry

دنیا
08 جون ، 2021

دنیا کے امیر ترین افراد بھی ٹیکس نادہندہ نکلے

25 امیر ترین امریکی اپنی آمدنی کے مقابلے میں کہیں کم ٹیکس دیتے ہیں، رپورٹ میں انکشاف— فوٹو:فائل

دنیا کے امیر ترین افراد بھی ٹیکس نادہندہ نکلے ہیں۔

امریکی ادارے انٹرنل ریونیو سروس (آئی آر ایس) کی خفیہ رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق امیر ترین امریکیوں کی بڑی تعداد نے کئی سال تک فیڈرل انکم ٹیکس سرے سے ادا ہی نہیں کیا۔

یہ رپورٹ مقامی تحقیقاتی ویب سائٹ میں شائع ہوئی ہے۔

رپورٹ میں دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس اور ایلون مسک سمیت کئی ارب پتی افراد کے نام سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیف بیزوس نے 2007 اور 2011 میں کوئی ٹیکس نہیں ادا کیا۔

25 امیر ترین امریکی اپنی آمدنی کے مقابلے میں کہیں کم ٹیکس دیتے ہیں، رپورٹ میں انکشاف— فوٹو: پرو پبلک 

خیال رہے کہ 2007 میں جیف بیزوس دنیا کے 188 ویں جبکہ 2011 میں 30 ویں ارب پتی شخص تھے۔

اس کے علاوہ رواں سال دنیا کے دوسرے امیر شخص ایلون مسک کا نام بھی ٹیکس نا دینے والوں کی فہرست میں آیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018 میں کوئی ٹیکس نہیں ادا کیا۔

رپورٹ میں کئی ارب پتی امریکیوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں جنہوں نے مختلف سالوں میں کوئی فیڈرل انکم ٹیکس ادا نہیں کیا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 25 امیر ترین امریکی اپنی آمدنی کے مقابلے میں کہیں کم ٹیکس دیتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امیر ترین افراد نے گزشتہ کئی سالوں میں اپنی آمدنی پر واجب الادا انکم ٹیکس سے کم محصولات جمع کرائے ہیں۔

دوسری جانب آئی آر ایس کمشنر نے ڈیٹا لیک ہونے پر تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM