مئی میں سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 85 فیصد اضافہ

اسلام آباد: ادارہ شماریات کے مطابق مئی میں سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 85 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مئی میں درآمدات 5 ارب 29 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں اور درآمدات 11 ماہ میں 50 ارب ڈالرز سےتجاوز کرگئیں۔

ادارہ شماریات کا بتانا ہےکہ اپریل کی نسبت مئی میں برآمدات میں 25 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی اور مئی میں برآمدات ایک ارب 65 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں جب کہ 11 ماہ میں برآمدات 22 ارب 56 کروڑ ڈالرز رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق مئی میں سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 149 فیصد سے زیادہ بڑھ گیا، مئی میں تجارتی خسارہ 3 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا جب کہ تجارتی خسارہ 11 ماہ میں 27 ارب 48 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہوگیا۔