’فرہاد ہمایوں کی جنگ مشکل تھی‘

فوٹوفائل

قومی کرکٹ ٹیم  کے سابق  فاسٹ بولر شعیب اختر نے نوجوان موسیقار وگلوکار فرہاد ہمایوں کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

شعیب اختر نے ٹوئٹر پر فرہاد ہمایوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے دعا کی۔

شعیب اختر نے فرہاد ہمایوں کے لیے لکھا کہ فرہاد تمہاری جنگ مشکل تھی اور تم نے اس مرض کاڈٹ کر مقابلہ کیا، آگے اللہ کی مرضی۔

فاسٹ بولر نے اپنی ٹوئٹ میں نوجوان گلوکار فرہاد کے لیے دعاؤں  اور احترام کا بھی اظہار کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فرہاد ہمایوں دماغی سرطان میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کرگئے،فرہاد ہمایوں کے والد شہزاد ہمایوں معروف کمنٹیٹر تھے جب کہ ان کی والدہ نوید شہزاد معروف اداکارہ اور ڈائریکٹر ہیں۔

مزید خبریں :