'دھوپ کِنارے کی زویا پر میرا نام رکھا گیا'

والدہ ڈاکٹر زویا کی طرح مجھے بھی ڈاکٹر بنانا چاہتی تھیں، زویا ناصر____فوٹو فائل

یوٹیوبر اور اداکارہ زویا ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا نام ڈرامہ سیریل 'دھوپ کنارے' میں زویا کے کردار سے متاثر ہوکر رکھا گیا۔

پاکستانی ٹیلی ویژن کے سنہرے دور میں سال 1987 میں نشر کیے جانے والا بے مثال ڈرامہ دھوپ کِنارے لوگوں کے ذہنوں میں اب بھی تازہ ہے اور حسینہ معین کا تخلیق کردہ یہ ڈرامہ اب بھی ناظرین کے دلوں میں گہرے نقوش چھوڑے ہوئے ہے۔

آج کل انسٹاگرام پر ڈرامے کی مرکزی کردار زویا کا ایک قول وائرل ہورہا ہے جسے اداکارہ زویا ناصر نے شیئر کیا۔

زویا ناصر نے مداحوں کو بتایا کہ میرے بھائی نے دھوپ کنارے کی ڈاکٹر زویا کے بعد میرا نام رکھا۔

اسکرین شاٹ

اداکارہ نے ایک اور دلچسپ بات بتائی کہ میری والدہ شدت سے چاہتی تھیں کہ میں ایم بی بی ایس کروں تاکہ ڈاکٹر زویا بن سکوں، اگر ایسا ہوتا تو کمال ہوجاتا لیکن اب سے میں زویا ناصر ہی ٹھیک ہوں۔

خیال رہے کہ دھوپ کِنارے میں ڈاکٹر زویا کا مرکزی کردار اداکارہ 'مرینہ خان' نے نبھایا تھا جنہیں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

مزید خبریں :