’بل زیادہ آیا تو گھر کی لائٹیں اور اے سی بند کردیا‘

فوٹوفائل

اداکار و ہدایتکار  یاسر نواز  اور ان کی اہلیہ ندا یاسر کا کہنا ہے کہ وہ دونوں  پیسے کے معاملے میں بالکل بھی لاپرواہ نہیں ہیں۔

ندا یاسر شوہر یاسر نواز کے ہمراہ ایک ٹی وی شو میں جلوہ گر ہوئیں اور اس دوران ازدواجی زندگی سمیت دونوں کی عادتوں سے متعلق بھی گفتگو کی۔

میزبان کے سوال پر ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ پیسے خرچ کرنے کے معاملے پر ہم دونوں ہی لاپرواہ نہیں ہیں۔

فوٹوفائل

دوسری جانب یاسر نے بتایا کہ کل ہی ہمارے گھر کا بل معمول سے زیادہ آیا تو میں نے فوراً ساری لائٹس بند کرنا شروع کردیں، ہماری کام والی دوپہر میں کچن میں کھانا بنا رہی تھی تو میں نے کچن کی لائٹس بھی بند کردیں اور کہا کہ جب دن کی روشنی موجود ہے تو لائٹ کی کیا ضرورت ہے۔

یاسر نواز نے کہا کہ اس کے بعد میں بچوں کے روم میں گیا اور ان کا بھی اے سی بند کردیا۔

یاسر کی بات پر ندا نے بتایا کہ جب میں بچوں کے روم میں گئی تو وہاں بیٹی خفا بیٹھی تھی، اس نے مجھے دیکھتے ہی بتایا کہ پاپا نے کہا ہے جب تک سو نہیں اے سی نہیں کھولنا۔

مزید خبریں :