مانی شہرت کیلئے سوشل میڈیاکے منفی استعمال پر ناراض

فوٹو فائل

اداکار سلمان شیخ عرف مانی شہرت کے لیے سوشل میڈیا کے منفی استعمال پر کافی خفا نظر آئے۔

آج کل کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے جس سے بلاشبہ کوئی انکار نہیں کرسکتا، ایسے میں لوگوں کیلئے شہرت حاصل کرنا معمولی بات ہے جو وہ سوشل میڈیا سے حاصل کرتے ہیں۔

مانی نے انسٹاگرام پر اسی حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے مواد اور تنازعات میں کیا فرق ہے؟ سال 2000 کے ابتدا میں جب میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اس وقت وہی رائٹرز اور میزبان کامیاب تھے جن کے پاس ناظرین کو دینے کیلئے ہر ہفتے اچھا مواد ہوا کرتا تھا۔

مانی نے کہا کہ اگر کسی کے پاس نیا آئیڈیا نہیں ہوتا تھا تو وہ اس فیلڈ میں آگے نہیں بڑھ پاتا تھا، نا ہی اسے زیادہ مواقع ملتے تھے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ آج کے دور میں 10 منٹ کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ٹک ٹاک، اسنیک ویڈیو اور وی لاگ جیسی بہت چیزیں آچکی ہیں جب کہ آئیڈیاز اور مواد کہیں غائب ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ تنازعات نے لے لی ہے۔

مانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ لوگ تو محض چند منٹ کی شہرت کیلئے اپنا پورا کیرئیر خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

آخر میں اداکار نے سوال کیا کہ کیا اب ہمیں ذہانت، لکھنے کی صلاحیت، قلم جیسی چیزوں کو دفن کردینا چاہیے؟ 

مزید خبریں :