پاک چین تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری

پاک چین تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر  یادگاری سکہ جاری کردیا گیا۔

یادگاری سکے کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا بھر میں مثالی ہیں، چین نے ہمیشہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان ون چائنا پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔

سکہ جاری کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں چین کے سفیر نوگ رونگ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی موجود تھے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے یادگاری سکے کی مالیت 70 روپے ہے جو کہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 برس مکمل ہونے کی مناسبت سے رکھا گیا ہے۔

بشکریہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان


مزید خبریں :