سندھ میں میٹرک کے امتحانات 5 اور 12ہویں کے امتحانات 26جولائی سے ہوں گے

سندھ میں 12ہویں جماعت کے امتحانات 26جولائی سے ہوں گے جس کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

انٹر بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12ہویں جماعت کے امتحانات کے بعد گیارہویں کےامتحانات ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گیارہویں اور 12ہویں جماعت کے صرف اختیاری مضامین (ELECTIVE SUBJECTS) کے امتحانات لیے جائیں گے، عملی (پریکٹیکل) امتحانات نہیں لیے جائیں گے۔

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔

سعید غنی نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں دسویں جماعت کے امتحانات 5 جولائی اور بارہویں جماعت کے امتحانات 26 جولائی سے ہوں گے۔ امتحانی پرچے %60 condensed syllabus سے صرف elective مضامین کے ہوں گے،  پرچے کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا۔

پرچہ 50 فیصد ایم سی کیوز، 30 فیصد مختصر سوالات اور 20 فیصد طویل سوالات پر مبنی ہوگا۔

9 ویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات میٹرک اور بارہویں کے امتحانات کے بعد ہوں گے جن کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

فوٹو : سعید غنی ٹوئٹر


مزید خبریں :