پنجاب نے پنشن پر 10فيصد ٹيکس کافيصلہ وفاقی حکومت پرچھوڑ ديا

پنجاب کےبجٹ کا حجم 2400 ارب روپے سےزائد ہونے کا امکان ہے جبکہ ترقياتی بجٹ 600 ارب سےزائد اورغيرترقياتی بجٹ1350 ارب روپے تک کرنے کی تجویز ہے— فوٹو: فائل

پنجاب کےبجٹ کا حجم 2400 ارب روپے سےزائد ہونے کا امکان ہے جبکہ ترقياتی بجٹ 600 ارب سےزائد اورغيرترقياتی بجٹ1350 ارب روپے تک کرنے کی تجویز ہے۔

گندم کی خريداری کےليے400ارب روپے مختص کيےجائيں گے، ٹیکسوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔

پنشن پر10فيصد ٹيکس کافيصلہ وفاقی حکومت پرچھوڑدياگيا ہے۔

وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کہتے ہیں کہ    وفاق اور پنجاب کا بجٹ ایک دوسرے سے جڑا ہو ا ہے، آئندہ مالی سال میں پہلے سے زیادہ کاروبارکو ٹیکس ریلیف دیں گے ، ٹیکس فرینڈلی ماحول بنایا جائے گا۔

مزید خبریں :