کرپٹ ترین ادارے نیب کے سربراہ کو ایکسٹینشن دینے کی کوشش ہو رہی ہے، شاہد خاقان

گردشی قرضہ ڈیڑھ سو فیصد بڑھ گیا ہے، معشیت تباہ ہو چکی ہے، گردشی قرضہ بڑھ کر 2600ارب ہوگیا ہے،سابق وزیراعظم— فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیروں اور مشیروں سے گزارش ہے جھوٹ بولنے سے پہلے اپنے بیان ملا لیا کریں۔

اپنے بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گردشی قرضہ ڈیڑھ سو فیصد بڑھ گیا ہے، معشیت تباہ ہو چکی ہے، گردشی قرضہ بڑھ کر 2600ارب ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی الیکشن چوری ہوں گے تو مسائل کھڑے ہوں گے،کرپٹ ترین ادارے قومی احتساب بیور (نیب) کے سربراہ کو  ایکسٹینشن دینے کی کوشش ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :