سندھ سے پانی کی منصفانہ تقسیم کے معاملے پر پنجاب نے ٹیمیں تشکیل دیدیں

فوٹو: فائل

پنجاب اور سندھ کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کے معاملے پر پنجاب نے 12 رکنی ٹیمیں تشکیل دے دیں، یہ ٹیمیں گدو،سکھر،کوٹری،تونسہ، پنجند، چشمہ اور  رسول بیراجوں اورکینال پرپانی کاریکارڈمرتب کر رہی ہیں۔

ترجمان محکمہ آبپاشی پنجاب کے مطابق محکمہ آبپاشی نے ایگزیکٹو انجینئر کی زیر نگرانی 3 ٹیموں کی تشکیل کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یہ ٹیمیں مختلف مقامات پرپانی کی آمداور اخراج کاریکارڈمرتب کر رہی ہیں،ترجمان کے مطابق ان ٹیموں نے 8 جون سے کام شروع کیاجو 20 جون تک جاری رہےگا۔

 دوسری جانب ذرائع کے مطابق سندھ نے نہ ٹیمیں تشکیل دیں اور نہ ہی شیڈول جاری کیا،سندھ کی طرف سے ٹیمیں تشکیل نہ دینے سے ارسا کو پھرمشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :