با اثر شخصیت کی شادی میں فائرنگ کی اطلاع دینے والی لڑکی کو دھمکیوں کا سامنا

لڑکی نے شادی کے دوران ہوائی فائرنگ کی اطلاع پولیس کو دی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا تھا— فوٹو: فائل

فیصل آباد میں گاؤں کی با اثر شخصیت کی شادی کی تقریب میں فائرنگ کی اطلاع دینے والی لڑکی کو دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لڑکی نے شادی کے دوران ہوائی فائرنگ کی اطلاع پولیس کو دی تھی جس پر  پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ملزمان نے بےعزتی کا بدلہ لینے کیلئے پولیس ریکارڈ سے کالر کا نمبر حاصل کرلیا۔

 با اثرملزمان نے لڑکی اور اس کے والد کو پنچائیت میں طلب کرکےہراساں کیا اور سنگین دھمکیاں دیں۔

پولیس کا کہنا ہے پنچائیت کے 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشن محمد افضل کے مطابق 15 کے ریکارڈ سے کالر کا نمبر ملزمان کو فراہم کرنے کی انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :