آزادکشمیرکے رکن اسمبلی کی گاڑی دریا میں جاگری

فائل فوٹو

آزادکشمیرکے رکن اسمبلی صغیر چغتائی کی گاڑی دریا میں جاگری۔

جیو نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں آزاد پتن کے قریب کار دریا میں گری۔

ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم کے مطابق کار میں رکن آزاد کشمیر اسمبلی اور تحریک انصاف کے پونچھ سے امیدوار صغیر چغتائی اور ان کا ڈرائیور موجود تھے۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور کار سواروں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

مزید خبریں :