اپوزیشن بجٹ پڑھ کر اپنی تجاویز دے، شور شرابہ تو کوئی بھی کرسکتا ہے، فواد چوہدری

فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ اپوزیشن بجٹ پڑھ کر اپنی تجاویز دے، شور شرابہ تو کوئی بھی کر سکتا ہے۔

فواد چوہدری نے ملای سال 22-2021 کے حوالے سے اپوزیشن پر زور دیا ہےکہ وہ بجٹ کو پڑھ کر تجاویز دے، بجٹ پر 10، 15 دن بحث چلنی ہے۔

اس سے قبل ایک اور بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الحمد للہ ، پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں،طویل عرصے بعد پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پر اعتماد کی وجہ سےسیاسی و معاشی استحکام ممکن ہوا، ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن احتساب کو اصلاحات سے علیحدہ  دیکھے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدکہتے ہیں کہ بجٹ آرام سے منظور ہو جائےگا،اپوزیشن اکٹھی نہیں ہے اور اپنا رونا رو رہی ہے، ہم نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کا مقدمہ لڑا ہے۔

مزید خبریں :