دلیپ کمار کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

فوٹو: بالی وڈ ببل

بالی وڈ کےلیجنڈ اداکار دلیپ کمار (یوسف خان)  کامیاب سرجری اور طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔

خیال رہےکہ گذشتہ دنوں سینیئر اداکار دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا ۔

بعدازاں دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے قریبی دوست فیصل فاروقی کی جانب سے بتایا گیا کہ ممبئی کے نجی اسپتال میں داخل دلیپ کمار کی پلورل ایسپیریشن کی کامیاب سرجری ہوئی ہے (جس میں پھیپھڑوں میں جمع موادکو انجیکشن سے نکالا جاتا ہے)۔ 

آج دلیپ کمار کو اسٹریچر پر اسپتال سے باہر لایا گیا تو ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ دلیپ صاحب کے پھیپھڑوں میں پانی بھرگیا تھا جسے ڈاکٹروں نے نکال دیا اور اب ہم گھر جارہے ہیں۔

 انہوں نے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا یہ سب آپ کی دعاؤں کی بدولت ہے ، میں سب کی ممنون ہوں جنہوں نے دلیپ صاحب کی صحت کے لیے دعا کی۔ 

مزید خبریں :