کراچی میں پولیس پر حملوں میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلرگرفتار

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نےکراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) لندن کا ٹارگٹ کلرگرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم صغیر احمد صدیقی 2009 سے 2016 تک یونٹ انچارج رہا اور پولیس موبائل پر حملوں میں ملوث تھا ۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے لانڈھی 6 نمبر میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس موبائل پر حملہ کیا،حملے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔ ملزم نے2014 میں بھی لانڈھی میں پولیس موبائل پر حملہ کیا تھا جس میں 4 افسران اور اہلکار شہید اور زخمی ہوئے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے پولیس موبائل پر حملہ رئیس ماما کی ہدایت پرکیا تھا۔

مزید خبریں :