Can't connect right now! retry

پاکستان
13 جون ، 2021

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے جھلسا دینے والی گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے جھلسا دینے والی گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

 بارش کے بعد کئی علاقوں میں سرمئی بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے جس کے بعد  موسم خوشگوار  ہوگیا۔ 

شکر گڑھ،سیالکوٹ،سوات اور آزاد کشمیر سمیت کئی شہروں میں بارش ہوئی جب کہ بارکھان میں موسلادھار بارش سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت پید اہوگئی ، جس سے شہر کا دیہی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

اسلام آباد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ بعض علاقوں میں اولے بھی پڑے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی  پنجاب، خیبر پختون خوا اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 دوسری جانب کراچی کے علاقوں صدر، آرام باغ،اورگارڈن میں بھی  بوندا باندی ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی متوقع ہے ۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM