اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح ایک فیصد تک پہنچ گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کی کم ترین مثبت شرح اور کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ( ڈی ایچ او) زعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں 24گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔

 ڈی ایچ او کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 226 ٹیسٹ کیےگئے، ایک روزکے اندر صرف 36 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی اب تک کی تعداد 82 ہزار 99 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :