بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ کے سیٹھوں کو ٹیکس چھوٹ دی جارہی ہے، مفتاح

سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ (ن)  کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تنخواہوں پر ٹیکس کم کر دیتے تو عوام کو کچھ ریلیف مل جاتا لیکن اسٹاک مارکیٹ کے سیٹھوں کو ٹیکس چھوٹ دی جارہی ہے۔

کراچی میں مسلم لیگ ن کے دفتر میں پریس کابفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نجکاری کے پیسوں کو محصولات میں کبھی کسی نے حکومت نے نہیں رکھا، 570 ارب صوبے کبھی آپ کو نہیں دیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیری آئٹم اور خام تیل پر ٹیکس لگا دیا گیا، فیول مہنگا ہوگا تو بجلی مہنگی ہوجائے گی۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ اسٹاک مارکیٹ کے سیٹھوں کو ٹیکس چھوٹ دی جارہی ہے، اگر  کھانے پینے کی اشیاء اور تنخواہ داروں پر ٹیکس کم کر دیتے تو عوام کو ریلیف مل جاتا۔

مزید خبریں :