15 جون ، 2021
فیملی کورٹ کی جانب سے عتیق الرحمان کو شوہر قرار دیے جانے کیخلاف اداکارہ میرا نے مزید شواہد جمع کرانے کے لیے سیشن عدالت لاہور میں درخواست دائر کر دی۔
ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر ایڈیشنل سیشن جج نے سماعت کی جہاں میرا کے وکلا نے کیس سے متعلق نئے شواہد جمع کرانے کی درخواست دے دی۔
میرا کے وکلا کا مؤقف تھا کہ ادکارہ میرا اور عتیق الرحمان نے ایک ڈرامے کی شوٹ میں اکٹھے کام کیا، شوٹ کے دوران میرا اور عتیق الرحمان کے نکاح کا سین ریکارڈ کیا گیا، عتیق الرحمان اسی فوٹیج کو شادی کی فوٹیج قرار دے رہا ہے اس لیے عدالت نئے شواہد جمع کرانے کی اجازت دے۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد خان نے عتیق الرحمان جواب کیلئے طلب کرکے سماعت ملتوی کردی۔