کھیل
Time 15 جون ، 2021

پی ایس ایل 6، گلیڈی ایٹرز نے قلندرز کو 18 رنز سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرزکو  18 رنز سے شکست دے دی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ کی اننگز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز  میں ہی عثمان خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد جیک ویدرالڈ، سرفراز احمد اور اعظم خان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔

کوئٹہ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ 

جیک ویدرالڈ 48 اور اعظم خان 33 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان سرفراز احمد 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

لاہور قلندرز کے جیمز فاکنر نے 3  جبکہ محمد حفیظ اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور کی اننگز

159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی۔

قلندرز کے ٹم ڈیوڈ 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ حارث روؤف نے 19، ذیشان اشرف 16،جیمز فالکنر 12 اور شاہین آفریدی 12 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان شنواری اور خرم شہزاد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد حسنین اور محمد نواز نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :