اپوزیشن کو جیسے کو تیسا کا جواب ملے گا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اپوزیشن کو جیسے کو تیسا کا جواب ملے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ بجٹ پرتنقید کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن تنقید اور توہین میں فرق ہوتا ہے، شہبازشریف اس توہین کی سربراہی کرتے ہیں، ن لیگ پھرگندی زبان اوربدتمیزی کرتی ہے لیکن پارلیمنٹ میں بدتمیزی کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو غلط فہمی ہےکہ وہ جو بھی کریں گے وہ جمہوری رویہ ہوگا، اگر آپ ہمیں بات کرنے دیں گے تو آپ کو بھی بات کرنے دیں گے، اپوزیشن کو اپنی بات سنانے سے پہلے حکومت کی بات سننی پڑے گی، اگر اپوزیشن حکومت کو بات کرنے دے گی تو تب ہی وہ خود بھی بات کر سکے گی۔

فواد چوہدری نے ایک بار پھر سندھ حکومت پر کرپشن کے الزامات عائد کیے اور کہا کہ سندھ میں جو پیسہ جارہاہے، اس کی دبئی، کینیڈا، برطانیہ میں منی لانڈرنگ کی جاتی ہے۔

مزید خبریں :